فرانسیسی کمپنی آریان اسپیس نے مواصلاتی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا۔فرانس کی ملٹی نیشنل کمپنی آریان اسپیس نے گویانا اسپیس سینٹر سے آریان فائیو راکٹ کے ذریعے انٹل سیٹ سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا۔ یہ سیٹلائٹ میڈیا اور موبائل براڈ بینڈ کمیونی کیشن کی
کارکردگی اور سروسز کو بہتر بنانے میں معاون ہو گا۔
کمپنی کا سال دو ہزار سولہ کا یہ پہلا سیٹلائٹ سیٹلائٹ ہے ۔ رواں سال مزید دو انٹل سیٹلائٹ خلا میں بھیجے جائیں گے۔ سیٹلائٹ شمالی اور جنوبی امریکا کے ممالک میں صارفین کو تیز سروس فراہم کرنے میں معاون ہو گا۔